میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مضرصحت کھاناکھانے سے 15 افراد کی حالت غیر ہوگئی،نجی اسپتال داخل

مضرصحت کھاناکھانے سے 15 افراد کی حالت غیر ہوگئی،نجی اسپتال داخل

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کے علاقے سپرہائی وے ہنگورا گوٹھ میں مبینہ طور پر مضرصحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 15 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق سائٹ سپرہائی وے ہنگورہ گوٹھ میں مبینہ طور پر مضرصحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 15 افراد بیہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان میں مردوں سمیت بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں نجی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ شام متاثرہ خاندان نے دُکان سے چاول اور زردے کا رنگ خریدا تھااور گھر میں چاول پکاکر کھائے جس کے بعد تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس نے دکاندار کو گرفتار کرکے چاول اور زردے کا رنگ اپنی تحویل میں لے کر دُکان کو سیل کردیا ہے ۔اس کے علاوہ متاثرہ خاندان کے گھر سے پکے ہوئے چاول اور برتن بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں اور کھانے کے نمونے سمیت دیگر اشیاء کو کیمیکل ایگزامینیشن کے لیے لیب بھجوایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں