میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کی لاہور سے عوامی تحریک شروع ،سہیل آفریدی کا بھرپور استقبال، عمران خان کے حق میں نعرے

پی ٹی آئی کی لاہور سے عوامی تحریک شروع ،سہیل آفریدی کا بھرپور استقبال، عمران خان کے حق میں نعرے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کیے اور جگہ جگہ رک کر عوام سے خطابات کیے، نعرے لگوائے، عوام کی جانب سے گل پاشی ، لاہور ہائیکورٹ بار میںتقریب سے خطاب
سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں عمران خان زندہ بادکے نعرے گونج رہے ہیں،خان صاحب کا آخری پیغام سڑکوں پر آئیں تو ہم سڑکوں پر آئیں گے، علیمہ خان سے ملاقات،میڈیا سے گفتگو

وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے لاہور میں باقاعدہ اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کر دیا، شہر کی گلیوں میں بانی پی ٹی ائی کے حق میں نعرے بھی لگوائے جبکہ عوام کی جانب سے گل پاشی اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لاہور میں دوسرا مصروف ترین دن گزارا جس کے دوران انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار میں منعقد تقریب سے خطاب کیا جبکہ حماد اظہر سمیت دیگر رہنماؤں کے گھر بھی گئے۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے زمان پارک میں جاکر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے بھی ملاقات کی۔سہیل آفریدی نے بانی کی ہدایت کے مطابق لاہور میں اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کیا اور شہر کی گلیوں میں جگہ جگہ رک کر عوام سے خطاب کیا جبکہ شہریوں نے گل پاشی اور نعرے لگا کر وزیراعلیٰ کے پی کا استقبال کیا۔عوام خوف کے بت توڑ چکی ہے۔ لاہور کی سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں ‘عمران خان زندہ باد’ کے نعرے گونج رہے ہیں۔زمان پارک میں ملاقات کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے مشترکہ میڈیا سے گفتگو کی اور سہیل آفریدی نے کہا کہ اج بہت خوشی ہورہی ہے زمان پارک اپنے قائد گھر آیا ہوں، ابھی خوشی ادھوری ہے کہ اکیلا آیا ہوں مگر انشا اللہ جلد میرا لیڈر بھی میرے ساتھ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ طاقت کے نشے میں اتنے پاگل ہو چکے ہیں کہ یہ اپنے اقتدار کے لیے پاکستان کے پچاس ٹکڑے بھی کر سکتے ہیں، یہ کبھی پاکستان کے ساتھ مخلص تھے ہی نہیں یہ تو کبھی چاہتے ہی نہیں کہ مذاکرات ہوں یہ تو چاہتے ہیں جنگ جاری رہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، اتںے میں تو پراڈو بھی نہیں بکتی جتنے میں یہ پی آئی اے بیچ دی، انہوں نے جوکل ہماری بیعزتی کی اور اسے ہمارے دل و دماغ پر نقش کردیا ہے۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ انڈیا نے کشمیر میں یہ سلوک نہیں کیا ہوگا جو کل سے یہاں ہمارے ساتھ ہورہا ہے مگر لاہوریوں نے ہمیشہ ہمیں پیار دیا کیونکہ یہ خانصاحب کا شہر ہے۔علیمہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیچارے اتنے ڈرے او گرے ہوئے لوگ ہیں کہ خواتین اور بچوں کو روک رہے ہیں، آج تینوں جانب سے زمان پارک سڑکیں بند کر دی ہوئی ہیں لیکن کب تک یہ روک سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے گیٹ کے آگئے پولیس بٹھائی ہوئی ہے یہ سمجھتے ہیں ہم ڈر جائیں گے لیکن ہم نہیں ڈرتے، اصل میں یہ عوام سے ڈرے ہوئے ہیں اسی لیے سڑکیں اور راستے بند کر دئیے ہیں، آج پورے زمان پارک کو جیل بنا دیا ہے یہاں کے لوگ اندر آسکتے ہیں اور نہ باہر کا سکتے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ فکر نہ کریں سہیل آفریدی، اچکزئی اور باقی لوگ یہاں سب آ کر بیٹھیں گے، یہ کیسے ہو سکتا ہے پنجاب پولیس خیبر پختوںخوا کی پولیس پر حاوی ہو جائے۔ آج شروعات ہے یہ کتنے بیرئر لگائیں گے جب لاہور کھڑا ہوگا تو یہ روک نہیں سکیں گے کیونکہ یہ سارے لاہور کو بند نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ میری بہن کو جو بھائی نے پیغام دیا وہی اصلی پیغام ہے، خان صاحب کا آخری پیغام آگیا ہے کہ سڑکوں پر آئیں تو ہم سڑکوں پر آئیں گے، یہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی ان کو قبول کرلیں۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری کی جانب سے دی جانے والی عزت پر اُن کا مشکور ہوں، پنجاب کی قابض حکومت کا رویہ مہمانوں کے ساتھ سب کے سامنے ہے م بانی پی ٹی آئی نے کہا سٹریٹ موومنٹ کی تیاری کرنی ہے، جس میں وکلا برداری کا اہم کردار ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان حکمرانوں نے نظام عدل کو مفلوج کر دیا، تین جج حکم دیتے ہے کہ بانی سے میری ملاقات کروائی جائے، ایک جیل سپرنٹینڈنٹ عدالتی آڈر ردی کی ٹوکری میں ڈال دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا آئین عدلیہ کی بحالی لائے گی، پنجاب میں پولیس بدمعاش پولیس بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین ہمیں جلسے اور احتجاج کی اجازت دیتا ہے، ایک صوبے کا وزیراعلی آتا تو ہزار سے زیادہ کارکنوں کو اٹھا لیا جاتا ہے، تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں