میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کاانتہا پسند وزیر مسجد اقصیٰ کے احاطے میںجاگھسا

اسرائیل کاانتہا پسند وزیر مسجد اقصیٰ کے احاطے میںجاگھسا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیل کی داخلی سلامتی کے انتہا پسند وزیر ایک بار پھر مسجد اقصی کے احاطے میں جا گھسے ۔ جس پر فلسطینی اتھارٹی اور اردن نے سخت تنقید کی ہے اور انتہا پسند یہودی وزیر کے اس عمل پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایتمار بین گویر جب سے وزیر بنے ہیں بار بار مسجد اقصی کے احاطے میں جا چکے ہیں اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتے رہتے ہیں ۔ جو کہ اسرائیل کے تسلیم شدہ موقف کے بھی خلاف ہے جس کے تحت یہودیوں کا مسجد کے احاطے میں داخل ہونا غیر قانونی ہے ۔کسی بھی یہودی کا اس طرح مسجد کے احاطے میں آنا فلسطینیوں اور یہودیوں کے درمیان کشیدگی بڑھانے کا سبب بن جاتا ہے ۔بین گویر نے اپنے ہونے والے وزٹ کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میں اپنے ٹیمپل والی جگہ پر گیا تھا۔ تاکہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں اسرائیل کی مکمل فتح کے لیے دعا کر سکوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں