میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس ایچ او ڈاکس ،انچارج اسپیشل برانچ کا گٹھ جوڑشریف لوگوں کو اٹھوانے لگے

ایس ایچ او ڈاکس ،انچارج اسپیشل برانچ کا گٹھ جوڑشریف لوگوں کو اٹھوانے لگے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:منٹھار تنیو)ایس ایچ او ڈاکس عرفان میئو اور اسپیشل برانچ میں تعینات انچارج آئی آر کے نام پر شریف لوگوں کو اٹھوانے لگے تھانہ ڈاکس ایس ایچ او عرفان میو نے اندھیر نگری والی نظام رائج کردیا تھانہ ڈاکس کی حدود میں جرائم کی نشاندہی پر اسپیشل برانچ کے نام ایس ایچ او ڈاکس مقامی صحافی کے گھر والوں سے اپنی خار بازی نکالنے میں سرفہرست,موصوف کو جرائم پر آئینہ دیکھایا تو برا مان گئے تھانہ ڈاکس کی حدود میں تاحال جرائم کی منڈی جاری,گٹکا,جوا سٹہ اور دیگر جرائم پولیس کی سرپرستی میں جاری,لیکن ایس ایس پی کیماڑی نے تاحال اس پر کوئی ایکشن نہیں لیاایس ایچ او ڈاکس نے شریف شہریوں کی آئی آر کے نام پر منڈی لگادی اور بے گناہ افراد کو پابند سلاسل کردیا,تھانہ ڈاکس میں جرائم کی فہرست کافی لمبی ہے اگر ایس ایس پی کیماڑی اپنی خفیہ ٹیم سے تحقیقات کروائیں تو سارا معاملہ سامنے آجائے گااہلیان محمدی کالونی المعروف مچھرکالونی کی عوام نے ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم رند سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او ڈاکس نے آئی آر کے نام پر منڈی سجائی ہے جب چاہ جہاں چاہ کسی کی بھی آئی آر میں نام ڈال کر اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے جبکہ مچھرکالونی میں جرائم اسی تھانہ ڈاکس کی سرپرستی میں کیے جارہے ہیں جس پر ایکشن نہ ہونا کافی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں