میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جتنی بجلی کم استعمال ہوگی اتنی قیمت بڑھے گی، نیپرا کی انوکھی منطق

جتنی بجلی کم استعمال ہوگی اتنی قیمت بڑھے گی، نیپرا کی انوکھی منطق

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نیپرا نے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔نیپرا ڈیٹا کے مزید جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفیکیشن جاری کرے گا، من و عن اضافے کا سیلز ٹیکس سمیت بجلی صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت ہوئی۔دوران سماعت این ٹی ڈی سی حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کمپنیاں اپنے مرمتی کاموں کے باعث لوڈشیڈنگ کر رہی ہیں۔سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اس ماہ 2 روپے 12 پیسے کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ مانگی ہیں، مقامی کوئلے والے پلانٹس شیڈولڈ مینٹیننس پر ہیں اور اس وقت صرف فرنس آئل والے پلانٹس سے بجلی پیدا کر رہے ہیں۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ریفرنس کے مقابلے میں بجلی کی طلب کم ہو تو قیمت بڑھ جاتی ہے، گروتھ میں 13 فیصد کمی سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بڑھے گی۔نیپرا اتھارٹی نے سی پی پی اے سے چھ ماہ کی پروجیکشن مانگ لی ہے، موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے کوئی نا کوئی حکمت عملی مرتب کرنا پڑے گی-ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ پلانٹس کی بندش کے حوالے سے ہم کوئی منصوبہ بندی نہیں کرسکتے، اووربلنگ کے معاملے پر بجلی کمپنیوں سے وضاحت مانگ لی ہے، ہم بجلی صارفین کو مکمل ریلیف دلائیں گے اور اووربلنگ کے حوالے سے ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اضافی بلوں کے معاملے پر پاور ڈویڑن کا اپنا اور ہمارا اپنا کام ہے، ہمیں اپنے کام سے کوئی نہیں روک سکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں