میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،موسم سرماکی پہلی بارش نے سندھ حکومت کی قلعی کھولدی

کراچی ،موسم سرماکی پہلی بارش نے سندھ حکومت کی قلعی کھولدی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہر قائد میں پیرکو بادل خوب برسے صبح سویرے ہونے والی بارش نے شہریوں کو موڈ کو خوشگوارکردیا، موسم کی پہلی بارش سے سرد موسم میں مزید شدت آگئی جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی بھی معطل ہوگئی ،ادھربارش نے سندھ حکومت کی قلعی بھی کھول کررکھدی،سارے شہرمیں حسب روایت گٹرابل پڑے،سڑکیں تالاب کامنظرپیش کرتی رہیں ،جبکہ گلیوں میں بارش کاپانی جمع ہونے سے لوگوں کومشکلات کاسامنا ۔محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی۔ بارش نے موسم مزید سرد کردیا۔ کئی علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے معمولات زندگی قدرے متاثر بھی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے بیشترعلاقوں میں صبح ساڑھے 6 بجے کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی، جن میںمزار قائد، جمشید روڈ، طارق روڈ، لسبیلہ، عزیز آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لانڈھی، کورنگی، اورنگی ٹائون، گلشن حدید، خالید بن ولید روڈ، ملیر، سعود آباد، بہادر آباد، یونیورسٹی روڈ، اسٹیڈیم روڈ، شارع فیصل، سرجانی ٹائون، نیو کراچی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاری، صدر، گارڈن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد اور گلشنِ حدید میں 5، 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جہاں بادل گرج چمک کے ساتھ برسے۔سرجانی ٹائون میں 4.5، کراچی ایئرپورٹ، مسرور بیس، کیماڑی میں 4 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 3.8، جناح ٹرمینل میں 3.4، نارتھ کراچی میں 3.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح گلستانِ جوہر اور سعدی ٹان میں 3، 3 ملی لیٹر جبکہ فیصل بیس اور اورنگی میں 2، 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق کراچی میں پیر کی صبح 9 بجے کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد جبکہ شمال مشرق سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ بھی ہوا ہے۔چیف میٹ سردار سرفراز نے کہاکہ کراچی میں زیادہ سردی نہیں آئے گی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان نہیں، شہر میں مجموعی طور پر ہلکی بارش کی صورتحال رہے گی تاہم منگل کی صبح کے بعد سے بارش کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔انہوں نے بتایاسائبیرین ہوائوں کو مغرب سے آنے والی ہوائوں نے ہٹا دیا ہے، تاہم بار ش، برفباری لانے والی ہوائوں کا تسلسل آتا رہے گا۔شہر قائد میں ہونے والی ہلکی بارش نے متعلقہ اداروں کو کارکردگی کو بے نقاب کردیا، نالوں کا پانی سڑکوں پر ابل پڑا، عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی ذرا سی بارش بھی شادمان کے علاقے چودہ اے کا نالہ برداشت نہ کرسکا، صفائی نہ ہونے کے باعث نالہ ابل پڑااور گندہ پانی سڑکوں پر آگیا۔ شادمان قبرستان آنے اور جانے والی سڑکوں پر نالے کا پانی بدستور موجود ہے جس کے سبب شہریوں کو شدیدبارش کے بعد حسب روایت ڈی ایم سی اور متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود نہیں اور گندے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی، گذشتہ چھ سالوں سے ہر سال بارش میں شادمان اے کا نالہ ابل پڑتا ہے۔نالے میں موجود کچرے کی صفائی نہ ہونے اور ڈرینج نظام نہ ہونے کے باعث نالہ ابل پڑتا ہے اور سڑکیں زیر آب آجاتی ہیں، اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد کے پوش علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، نارتھ ناظم آباد بلاک ڈبلیو، علامہ اقبال ٹان، بارہ دری، پاپوش نگر کی سڑکوں پر پانی جمع ہے۔اورنج لائن سے متصل سڑک پر پانی جمع ہونے سے نئی بننے والی سڑک بھی خراب ہونا شروع ہوگئی، شکایتوں کے باوجود کچرہ کنڈی کو ختم نہ کرنے کے باعث بارش کے پانی میں کچرا بھی شامل ہوگیا، کچرا پانی کے ساتھ سڑکوں پر تیرنے لگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں