بلاول صاحب! بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتے،فردوس عاشق اعوان
شیئر کریں
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بلاول صاحب! بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتے،سیاسی یتیم وہ ہیں جو ایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے،لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی،ایک دوسرے پر مقدمے بنانے والے آج ایک دوسرے کے وکیل بنے ہیں، لیاقت باغ کا خالی میدان کرپشن بچاؤ مہم سے لاتعلقی کا اعلان ہے۔ جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کی تقریر پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بلاول صاحب! بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتا۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی یتیم وہ ہیں جو ایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے۔ایک دوسرے پر مقدمے بنانے والے آج ایک دوسرے کے وکیل بنے ہیں۔انہوںنے کہاکہ لیاقت باغ کا خالی میدان کرپشن بچاؤ مہم سے لاتعلقی کا اعلان ہے، ذاتی مفاد سے جڑے بیانیے کو مسترد کر کے عوام نے سیاسی افق سے کرپشن بچاؤ ٹولے کو الوداع کر دیا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے کی بجائے سندھ سے بھوک اور افلاس کے راج کا خاتمہ کریں۔انہوںنے کہاکہ لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی۔