رائو انوار کی ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ دسمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
سابق ایس ایس پی ملیررائو انوار نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں وفاقی اورسندھ حکومت کوفریق بنایاگیاہے رائو انوار نے درخواست میں موقف اختیار کیاکہ عمرہ اداکرنا چاہتاہوں،ای سی ایل سے نام نکالاجائے،درخواست میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ سے ضمانت پررہائی حاصل کی ہے،ٹرائل کورٹ کے حکم پرمیراپاسپورٹ ضبط کیاگیا،اعلیٰ عدلیہ سے استدعا ہے کہ میرانام ای سی ایل سے نکالنے کے حکم دے۔واضح رہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار پرنقیب اللہ محسود کے قتل کا الزام ہے اور سندھ ہائیکورٹ میں مقدمہ زیرسماعت ہے۔