میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 56کروڑ67لاکھ ڈالر کی کمی،14ارب ایک کروڑ78لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 56کروڑ67لاکھ ڈالر کی کمی،14ارب ایک کروڑ78لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 56کروڑ67لاکھ ڈالر کی کمی سے 14ارب ایک کروڑ78لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد وشمار کے مطابق 21دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 14ارب1کروڑ78لاکھ ڈالر رہی جو 14دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے مقابلے میں 56کروڑ67لاکھ ڈالر کم ہے جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائرمیں59کروڑ10لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، اس کمی سے مرکزی بینک کے ذخائر 8ارب ڈالر کی سطح سے گرتے ہوئے 7ارب 45کروڑ73لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر2کروڑ43لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور بڑھ کر6ارب56کروڑ5لاکھ ڈالر ہوگئے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ 14دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سعودی عرب سے ایک ارب روپے کی امداد موصول ہوئی تھی لیکن بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے مذکورہ ایک ارب روپے کا اثر بھی زرمبادلہ میں 78کروڑ80لاکھ ڈالر کی صورت میں پڑا تھا جس میں 21دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مزید 56کروڑ67لاکھ ڈالر کی کمی آگئی ہے یعنی دو ہفتوں میں سعووی عرب کے ایک ارب ڈالر سے 77کروڑ87لاکھ روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے ۔معاشی ماہرین کے مطابق آئندہ ماہ سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر اور یو اے ای سے بھی اعلان کردہ 3ارب ڈالر کی موصولی سے صورتحال بہتر ہوجائے گی لیکن جس تیزی سے بیرونی تجارتی وکرنٹ اکاونٹ خسارے اور قرض واپسی وسود کی ضمن میں بیرونی ادائیگیاں کی جارہی ہیں اس میں کمی لانے کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں