میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ کے شمال سے جنوب تک تباہی کے مناظر، ایک گھر بھی رہنے کے قابل نہیں

غزہ کے شمال سے جنوب تک تباہی کے مناظر، ایک گھر بھی رہنے کے قابل نہیں

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غزہ میں عارضی امن کی مدت بڑھنے کے امکانات روشن ہونے لگے۔ حماس کے بعد اسرائیل نے بھی جنگ بندی کی معیاد بڑھانے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔اسرائیلی حکومتی ترجمان نے کہا کہ پچاس مزید قیدی رہا کرنے پر جنگ بندی جاری رہ سکتی ہے۔ حماس بھی جنگ میں وقفہ جاری رہنے کی خواہش ظاہر کرچکی۔ تین روز کے دوران حماس کی جانب سے 39 جبکہ اسرائیلی قید سے 117افراد رہا ہوچکے۔ادھرغزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کرنے والی عالمی آوازوں میں اضافہ۔ قطر۔ مصر۔ امریکا۔ یورپ اور اسپین جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوشاں۔ نیٹو چیف نے بھی غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے جنگ میں مزید وقفہ ناگزیر قرار دیدیاغزہ کے شمال سے جنوب تک تباہی کے مناظر۔ کئی علاقوں میں ایک گھر بھی رہنے کے قابل نہ رہا۔48 دن کی ہولناکیاں تین دن میں کیسے سمیٹیں۔ ریسکیو اداروں کا سوال۔ شمالی غزہ کے اسپتالوں کو اب تک ایندھن نہ ملا۔ اسپتالوں میں زخمیوں کی حالت انتہائی خراب ہوگئی۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری۔ مزید 60فلسطینی گرفتار کرلیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں