میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ، جی ایچ کیو  کی منظوری

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ، جی ایچ کیو کی منظوری

جرات ڈیسک
پیر, ۲۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) اور کورکمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے اپنا استعفیٰ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کو بھجوایا تھا جو کہ فوری طور پر منظور کر لیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پر حالیہ ترقیوں کے بعد قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ جبکہ ایک نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس یا کسی اور لیفٹیننٹ جنرل کے استعفیٰ بھجوانے اور قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کی تھی جس پر سوموار کے روز ہی جی ایچ کیو میں سارا پراسیس اور ضروری کارروائی مکمل کر کے ان کا فوری طور پر استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے اور انہیں قبل ازوقت ریٹائر کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی مدت ملازمت اپریل2023 میں ختم ہونا تھی۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے 24 ویں ڈی جی آئی ایس آئی کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیے۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 16جون2019سے19 نومبر 2021 تک بطور ڈی جی آئی ایس آئی کام کرتے رہے۔ جبکہ نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تقرری کیلئے جی ایچ کیو کی جانب سے بھیجے گئے ناموں کی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا بھی نام شامل تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں