میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیلیفورنیا:دنیا کا معمر ترین کتا 22 سال کا ہو گیا

کیلیفورنیا:دنیا کا معمر ترین کتا 22 سال کا ہو گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

گینیز عالمی ریکارڈز نے امریکا کے ایک 22 سال سے بڑی عمر کے کتے کو معمر ترین کتا قرار دے دیا۔گینیز عالمی ریکارڈز کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے کتے کے مالک ایلکس وولف نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کے کالج کے ساتھی نے جِینو کو 2002 میں امریکی ریاست کولوراڈو کے ہیومین سوسائٹی سے لیا تھا جب وہ 2 سال کا تھا۔ایک جریدے سے بات کرتے ہوئے ایلکس وولف کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہیں وہ ملا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز نے یہ تصدیق کی کہ جینو 24 ستمبر 2000 کو پیدا ہوا تھا جس کے بعد اسے معمر ترین کتے کا خطاب دیا گیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ ٹوبی کیتھ نامی کتے کے پاس تھا۔ یہ کتا ابھی بھی زندہ ہے لیکن اس کی عمر صرف 21 سال ہے۔ایلکس وولف نے جینو کی اچھی صحت کا راز متوازن غذا، معالجین کی دیکھ بھال اور اس کی اپنی زندگی جینے کا شوق ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں