صائمہ بلڈر کا نام بدنام ، ذیشان ذکی کے اکثر پراجیکٹس متنازع
شیئر کریں
(خصوصی رپورٹ)صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے ایم نائن موٹروے پر سری انٹر چینج کے قریب لانچ کی گئی مڈ ٹاؤن اسکیم کی سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے منظور شدہ نقشے کے برخلاف 390 ایکڑ کی بکنگ و تشہیر جاری ہے ۔ مڈ ٹاؤن اسکیم کی ابتدائی این او سی 89 ؍ایکڑ پر لی گئی تھی، روزنامہ جرأت کی جانب سے رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی جبار سیال نے بتایا کہ 89 ؍ایکڑ کی این او سی ہے ، بقیہ زمین کے مختلف حصوں میں این او سی کیلئے اسکروٹنی چالان جمع کروا ئے گئے ہیں اور اسکروٹنی چالان پر کام جاری ہے ، اسکروٹنی چالان پر بکنگ و تشہیر کے متعلق پوچھے گئے سوال میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ بکنگ نہیں کر رہے ہیں لیکن وہ لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ 390 ایکڑ پر اسکیم ہے ۔ ایس ڈی اے کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسکروٹنی چالان پر منظور شدہ نقشے سے زیادہ لے آؤٹ پلان کی بکنگ و تشہیر غیرقانونی ہے اور ایس ڈی اے اور ایس بی سی اے کے قواعد و ضوابط کے خلاف ہے ، مکمل این او سی تک بکنگ و تشہیر کی ہی نہیں جا سکتی۔ واضح رہے کہ صائمہ کا نام خراب کرنے والے ذیشان ذکی کے گزشتہ کچھ عرصے سے سامنے آنے والے تمام پراجیکٹس کسی نہ کسی حوالے سے متنازع بنتے رہے ہیں اور وہ تیزی سے اپنے الاٹیز کا اعتماد کھونے لگے ہی