میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ویڈیولیک معاملہ، ثاقب نثار کو حساب اور جواب دینا پڑے گا، مریم نواز

ویڈیولیک معاملہ، ثاقب نثار کو حساب اور جواب دینا پڑے گا، مریم نواز

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو حساب اور جواب دینا پڑے گا۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان کے ساتھ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی ۔بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں جن سے نہ ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نہ ہی چھپا سکتے ہیں اور نہ ہی دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا سکتی ہے۔اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ سابق چیف جسٹس کو حساب اور جواب تو دینا پڑے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں