میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم رہنما بابر خان غوری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی

ایم کیو ایم رہنما بابر خان غوری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

احتساب عدالت میں پورٹ اینڈ شپنگ میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور کریشن کے معاملے پر ایم کیو ایم رہنما بابر خان غوری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی جہاں ایم کیو ایم رہنما بابر خان غوری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے بابر غوری کو اخبار کے ذریعے نوٹس شائع کرا دیے گئے ،عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بابر غوری 3 دسمبر تک عدالت میں پیش ہوں،اخباری نوٹس بابر غوری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے لیے جاری کیے گئے،بابر غوری نیب ریفرنس میں مطلوب ہیں،عدالت نے بابر غوری کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں