میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کی پرویز خٹک کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری

نیب کی پرویز خٹک کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیر داخلہ پرویز خٹک کا بھی پرانا کھاتا کھول لیا، تفتیشی ٹیم نے مالم جبہ لیز اسکینڈل کی تحقیقات کے بعد ریفرنس دائر کرنے کا کہہ دیا۔مالم جبہ غیر قانونی لیزا سکینڈل میں نیب تفتیشی ٹیم نے سابق وزیرِاعلیٰ کے پی پرویز خٹک کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کر دی، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی ممکنہ شریک ملزم ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے مالم جبہ کیس کی تحقیقات مکمل کر لی ہے جس میں ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں، تفتیشی ٹیم نے سفارش کی ہے کہ موجودہ وزیر داخلہ اور سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے ۔نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریفرنس میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو شریک ملزم بنایا جائے ، نیب ایگزیکٹو بورڈ ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں