میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرتار پور کوریڈور کھلنے سے دوطرفہ مذاکرات کا آغاز نہیں ہو گا، بھارت کی ہٹ دھرمی

کرتار پور کوریڈور کھلنے سے دوطرفہ مذاکرات کا آغاز نہیں ہو گا، بھارت کی ہٹ دھرمی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ کرتار پور کوریڈور کھلنے کا مطلب یہ نہیں کہ اب پاکستان سے دوطرفہ مذاکرات کا آغاز ہو جائے گا، دوطرفہ بات چیت اور کرتار پور بارڈر دونوں مختلف معاملات ہیں۔نئی دہلی پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ دوطرفہ بات چیت اور کرتار پور بارڈر دونوں مختلف معاملات ہیں، گزشتہ 20 سالوں سے بلکہ کئی سالوں سے بھارت پاکستانی حکومتوں سے کرتارپور کوریڈور کھولنے کا مطالبہ کر رہا ہے ، پہلی بار کسی پاکستانی حکومت نے اس معاملے پر مثبت جواب دیا ہے تاہم بارڈر کھلنے کا مطلب یہ نہیں کہ اب دوطرفہ تعلقات کا آغاز ہو جائے گا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ہم سارک کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان کی جانب سے دعوت نامے پر کوئی مثبت جواب نہیں دیں گے ، جب تک پاکستان بھارت میں دہشت گرد کارروائیاں بند نہیں کرتا بھارت پاکستان سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا اور نہ ہی سارک کانفرنس میں شرکت کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور کوریڈو کا سنگ بنیاد وزیراعظم عمران خان نے رکھ دیا جس میں پاک بھارت سمیت دنیابھر سے سکھ یاتریوں نے شرکت کی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں