میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کاایم ڈی اے دفتر پر چھاپے کے دوران بحریہ ٹاؤن سے متعلق اہم دستاویزات حاصل کرنے کا دعویٰ

نیب کاایم ڈی اے دفتر پر چھاپے کے دوران بحریہ ٹاؤن سے متعلق اہم دستاویزات حاصل کرنے کا دعویٰ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو(نیب)کراچی نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپے کے دوران ملک ریاض کے بحریہ ٹاؤن سے متعلق اہم دستاویزات حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پر نیب نے چھاپہ مارا اور سپر ہائی وے پر غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق دستاویزات حاصل کرلیں۔نیب نے چھاپے کے دوران ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چھ افسران سے پوچھ گچھ بھی کی۔ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر الزام ہے کہ انہوں نے کراچی سپر ہائی وے پر واقع سرکاری زمین کو غیر قانونی طور پر بحریہ ٹاؤن کو بیچی۔نیب کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی جبکہ عدالت عظمی میں بحریہ ٹاؤن سے متعلق کیس پہلے ہی زیر سماعت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں