میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں 20 لاکھ انسانوں کو تباہی کا سامنا ہے، سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

غزہ میں 20 لاکھ انسانوں کو تباہی کا سامنا ہے، سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

جرات ڈیسک
هفته, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں 20 لاکھ انسانوں کو تباہی کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر انتونیو گوتریس نے پیغام میں کہا ہے کہ غزہ میں شہریوں کیلئے ناقابلِ تصور تباہی ہے، سب اپنی ذمے داریاں ادا کریں، تاریخ ہم سب کا فیصلہ کرے گی۔ سیکریٹری جنرل نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں زندگی بچانے والے سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔ دریں اثناء یونیسیف نے کہا کہ غزہ میں کام کرنے والے عملے سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، غزہ میں ساتھیوں کی حفاظت سے متعلق سخت تشویش ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں