میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کالعدم تنظیم مذہبی جماعت نہیں، عسکریت پسند گروپ ہے ، فوادچودھری

کالعدم تنظیم مذہبی جماعت نہیں، عسکریت پسند گروپ ہے ، فوادچودھری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، صبر کی کوئی حدہوتی ہے، کالعدم تنظیم مذہبی جماعت نہیں بلکہ عسکریت پسند گروپ ہے،سیاسی مقاصد کیلئے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرنے دیں گے ،پولیس والوں کو مارنا سیاسی کارکنوں کاکام نہیں دیگر ریاستی ادارے بھی ٹی ایل پی سے متعلق اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں، یہ ریاست کی عزت کا سوال ہے،جھوٹی خبروں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہاکہ تحریک لبیک مذہبی نہیں ایک عسکریت پسند گروپ ہے ۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور کسی کو طاقت کے زور پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ریاست کے صبر کی حد ہوتی ہے۔کالعدم ٹی ایل پی بہانے بہانے سے دھرنا دینے کی عادی بن چکی ہے ۔ پچھلی دفعہ 6 پولیس والے شہید کیے گئے 700 سے زیادہ زخمی ہوئے اب 3پولیس اہلکار شہید اور 49 زخمی کیے گئے ہیں پچھلے دنوں 27 کلاشنکوف بردار سادھو کی میں تحریک میں شامل کیے گئے ہیں۔ ہم کتنی دیر ان کا لحاظ کریں گے کسی کو جرأت نہیں کہ ریاست کو بلیک میل کرسکے۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گزشتہ روز وزیراعظم کی صدارت میں جو اجلا س ہوا اس میں پاک فوج انٹیلی جنس اداروں اور تمام متعلقہ حکام نے شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تحریک لبیک کوعسکریت پسند کے طورپر ٹریٹ کیا جائے گا ان کو ہم قطعی طور پر ساسی جماعت کے طورپر ٹریٹ نہیں کریں گے باقی اداروں کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔ انشاء اللہ جس طرح باقی دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ ہوا ہے ان کے معاملے کو بھی اسی طریقے سے دیکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ کالعدم تحریک لبیک کی سرگرمیوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کریں جو لوگ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں وہ بھی اپنے رویوں پر نظرثانی کریں ان میں کچھ لوگ میڈیا کے بھی ہیں ہم ایسی جھوٹی خبروں کو بالکل برداشت نہیں کریں گے۔ ٹی ایل پی کو ہندوستان اور کچھ دیگر ملکوں سے سوشل میڈیا کی مدد مل رہی ہے ہم ان ملکوں سے بھی رابطہ کررہے ہیں کہ ان کو وہاں سے نکالا جائے ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں پہلا معاملہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے شروع ہوا۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ رہے ہیں کہ لاہور میں آئندہ ہونے والے الیکشن کو ای وی ایم پر کرایا جائے۔ فیڈرل چیمبر آف کامرس اور کے پی ٹی کا الیکشن بھی ای وی ایم پر کرانے کی تجویز ہے ۔ کابینہ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں