میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عشرت العباد اور انیس ایڈووکیٹ کی دبئی میں خفیہ ملاقات، نئی جماعت کے لیے صلاح مشورے

عشرت العباد اور انیس ایڈووکیٹ کی دبئی میں خفیہ ملاقات، نئی جماعت کے لیے صلاح مشورے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے رہنما انیس احمد ایڈووکیٹ کے مابین دبئی میں خفیہ ملاقات ہوئی جس میں کراچی کی سیاسی اور سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام پر صلاح مشورے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ دونوں اہم شخصیت کی ملاقات دبئی میں ہوئی جس میں کراچی کے دیگر رہنماؤں سے رابطے پر اتفاق کیاگیا۔
واضح رہے کہ 21 مارچ 2016 کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رابطہ کمیٹی کے سابق رکن انیس ایڈووکیٹ نے ڈیفنس میں مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پر پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔پارٹی میں شمولیت کے وقت انہوں نے بانی متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک شخص کی خاطر ہم نے سب کچھ داؤ پر لگادیا۔سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور انیس احمد ایڈووکیٹ کی ملاقات سے متعلق بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے بالخصوص کراچی اور بالعموم سندھ کے شہری علاقوں میں درپیش عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔پی ایس پی کے رہنما کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد کی کراچی میں مقیم دیگر اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات کا مقصد کراچی میں سیاسی سرگرمیوں سے متعلق اہم لائحہ عمل تشکیل دینا ہے ۔دریں اثناء پی ایس پی رہنما انیس ایڈووکیٹ کی سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی وضاحت سامنے آگئی۔پی ایس پی کے سینئر وائس چیئرمین انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات پارٹی قیادت کی اجازت سے کی، نئی پارٹی کے قیام کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کے ساتھ35 برس اکٹھے کام کیا، ہم سابق گورنر سندھ سے ملے ہیں، اس ملاقات کا مقصد ماضی کی تلخیاں دور کرنا تھا ۔انیس ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعشرت العباد کے ساتھ ملاقات میں ماضی کے کچھ اختلافات دور کیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں