میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فلم ’’منائی بھائی‘‘ میں جادو کی جھپی نے سنجو بابا کو مشکل میں ڈال دیا

فلم ’’منائی بھائی‘‘ میں جادو کی جھپی نے سنجو بابا کو مشکل میں ڈال دیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ممبئی(کلچرل ڈیسک) بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت کی فلم ’منا بھائی‘ میں جادو کی جھپی ان کی پہچان بن چکی ہے لیکن اب اسی کی وجہ سے سنجو بابا مشکل میں پھنس گئے ہیں۔بھارتی اداکار سنجے دت اپنے فلمی کیریئر کے شروعات سے ہی مشکلات اور تنازعات کا شکار رہے ہیں اور گزشتہ سال وہ اپنی سزا مکمل کر کے جیل سے باہر آئے تاہم اس کے باوجود بھی انہیں کئی دیگر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر اب وہ اپنی ایک عادت کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کی عدالت نے سنجے دت کو 2009 کے لوک سبھا کے انتخابات کے دوران اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی کے خلاف تبصرہ کرنے پرانہیں 16 نومبر کو عدالت طلب کرلیا۔سنجے دت نے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے حق میں ریلی کے دوران مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے کہا تھا کہ وہ مایاوتی کو جادو کی جھپی دینا چاہیں گے جس کے خلاف مایاوتی کے چاہنے والے نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں