میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا نے اسرائیل کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

امریکا نے اسرائیل کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکا نے اسرائیل کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، فیصلے کے بعد اب اسرائیلی شہری بھی امریکا میں بغیر ویزا داخل ہوسکیں گے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی شہریوں کا امریکا میں ویزوں کے بغیر داخلہ 30 نومبر سے شروع ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام پر صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امریکی اقدام سے اسرائیل، امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ فیصلے سے متعلق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلیوں کیلئے ویزہ فری سفر کا اقدام اسرائیل سے اسٹریٹجک شراکت داری کا حصہ ہے، اس اقدام سے اسرائیل میں امریکیوں کو بھی آزاد نقل و حرکت کا موقع ملے گا۔ امریکی وزیرخارجہ بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ کہ اس فیصلے سے خاص طور پر فلسطینی علاقوں میں رہنے والے امریکی شہریوں کا فائدہ  ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں