میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وبا میں 20 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں

کورونا وبا میں 20 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:مسرور کھوڑو) محکمہ صحت سندھ، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، سندھ گورنمنٹ نیو کراچی اسپتال اور دو ڈی ایچ او آفس میں کورونا وبا کے دوران 20 کروڑ روپے سے زائد رقم کی بے ضابطگیاں، انتظامیہ نے معاون عملے کی خدمات حاصل کرنے اور تقرر کے عمل میں قواعد و ضوابط کو لاگو نہیں کیا، تحقیقاتی ادارے نے اعلیٰ حکام کو ذمہ داران کے تعین اور کارروائی کی سفارش کردی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021-22 میں کورونا وائرس کے دوران جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی، سندھ گورنمنٹ نیو کراچی اسپتال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس ساؤتھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپورخاص انتظامیہ کی جانب سے معاون عملے کی خدمات حاصل کرنے اور تقرری کے عمل میں بے ضابطگیاں کی گئیں، قواعد و ضوابط کو لاگو نہیں کیا گیا، مذکورہ اسپتال انتظامیہ کورونا کیسز میں مسلسل کمی آنے کے باوجود عملے کے تعداد میں کمی کرنے میں ناکام رہی، عارضی طور پررکھے گئے عملے نے اپنی خدمات جاری رکھی جس کے باعث حکومتی خزانے سے خطیر رقم کا نقصان ہوا، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی انتظامیہ نے عارضی طور رکھے گئے عملے پر 58لاکھ 68 روپے خرچ کردیے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ساؤتھ نے 17 کروڑ روپے خرچ کیے، سندھ گورنمنٹ نیو کراچی اسپتال انتظامیہ نے ایک کروڑ 79لاکھ 81 ہزار روپے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپورخاص نے 78لاکھ 68 ہزار روپے خرچ کردیے، تحقیقاتی ادارے کی جانب سے گزشتہ برس نومبر2022 ء میں انتظامیہ کو معاملے کے متعلق تحریری درخواست دی گئی، لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا، جبکہ تحقیقاتی ادارے نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو ذمہ داران کے تعین اور کارروائی کی سفارش کردی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں