کراچی میں8 ماہ کے دوران 900 بچوں کا اغوا
شیئر کریں
شہرقائد میں گزشتہ 8ماہ کے دوران900بچوں کے اغوا اور پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے واقعات رونما ہوئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تقریباً 617 بچوں کو بازیاب کرایا ۔ 223 سے زائد بچوں اور بچیوں کے والدین آج بھی اپنے جگر گوشوں کو تلاش کر رہے ہیں۔اعداد و شمار کچھ اس طرح ہیں کہ سال 2023کے پہلے ماہ جنوری میں 98بچوں کی گمشدگی کی رپورٹیں درج ہوئیں فروری میں 112 ،مارچ میں 85بچے گم ہوئے ،اپریل میں 48 اور مئی میں91 کے واقعات رپورٹ ہوئے جون میں 132 اور جولائی میں 119 لاپتہ ہوئے ۔اگست میں 155بچوں کے اغوا و لاپتہ ہونے کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ زیادہ تر بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات گلشن اقبال، بلدیہ ٹاون ، اورنگی ٹاون ،محمود آباد ، نمائش،ماڑی پور ، کورنگی ، گلستان جوہر کے علاقوں میں رونما ہوئے ۔ رواں سال ضلع وسطی سے 116، غربی سے 130، شرقی سے 168، کورنگی سے 112 ، ملیر سے 136 ، جنوبی سے 49، کیماڑی سے 93، اور سٹی سے 36 بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئیں ۔ضلع شرقی سے بچوں کے لاپتہ ہونے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔