میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہزاروں سیلاب متاثرین  وبائی امراض میں مبتلا، اموات کا سلسلہ بھی جاری

ہزاروں سیلاب متاثرین وبائی امراض میں مبتلا، اموات کا سلسلہ بھی جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں مختلف بیماریوں کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈائیریا ، ڈینگی، ملیریا سمیت دیگر امراض پھیل چکے ہی جس کے پیش نظر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیماریوں کے سبب 2 افراد جان بحق ہوچکے ہیں ، دونوں افراد کا تعلق جامشورو سے تھا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 9 ہزار 914 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ یکم جولائی تا آج تک ریلیف کیمپس میں ڈائریا کے 6 لاکھ 48ہزار 884 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جلدی امراض کے شکار مزید 1 ہزار 362کیسز رپورٹ ہوئے البتہ یکم جولائی سے آج تک ریلیف کیمپس میں 7 لاکھ 14ہزار 666 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملیریا کے مشتبہ 7 ہزار 929 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ریلیف کیمپس میں آج تک ملیریا کے مشتبہ 3لاکھ 2 ہزار 442 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق مجموعی طور پر 3.2 ملین افراد کو ریلیف کیمپوں میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے جبکہ یکم جولائی سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 339ہوگئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں