میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد، اے بی بلڈرز کی گل موہر ہاؤسنگ اسکیم غیرقانونی ہونے کا انکشاف

حیدرآباد، اے بی بلڈرز کی گل موہر ہاؤسنگ اسکیم غیرقانونی ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایم نائن موٹروے پر پر اے بی بلڈرز کی گل موہر ہائوسنگ غیرقانونی ہونے کا انکشاف، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بکنگ غیرقانونی قرار دے دی، 89 ایکڑ پر مشتمل اسکیم کی اجازت برائے فروخت حاصل نہیں کی گئی، قانونی کارروائی شروع کردی ہے، اعلامیہ، بغیر این او سی کے لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر اے بی بلڈرز کی گل موہر ہائوسنگ اسکیم کے نام سے ایک اور غیرقانونی ہائوسنگ اسکیم کا انکشاف ہوا ہے، غیرقانونی ہائوسنگ اسکیم کی تشہیر کرکے لوگوں کو بکنگ کے نام پر چونا لگانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اسکیم میں بکنگ غیرقانونی قرار دے دی ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تعلقہ تھانہ بولا خان ضلع جامشورو میں واقع گل موہر ہائوسنگ اسکیم (89 ایکڑ پر مشتمل ) پروجیکٹ مالکان / اسپانسرز نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے این اوسی / اجازت برائے فروخت تاحال حاصل نہیں کی ہے اور مذکورہ اسکیم کی تشہیر ، پرنٹ میڈیا پر جاری ہے، مذکورہ اسکیم میں غیر قانونی بکنگ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ تعمیراتی پروجیکٹ یا پلاٹوں کی اسکیم میں کسی بھی قسم کی اشتہاری مہم اور بکنگ سے قبل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے این او سی / اجازت برائے تشہیر و بکنگ حاصل کرنا لازمی ہے، مذکورہ اسکیم کے مالکان/ اسپانسرز کا یہ عمل سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979/82 کے تحت غیر قانونی فعل ہے، ادارے نے مذکورہ اسکیم کے خلاف اپنی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق عوام الناس کو اْن کے اپنے مفاد میں مشورہ دیا جاتا ہے کہ مذکورہ بالا ہائوسنگ اسکیم یا کسی بھی پروجیکٹ و اسکیم میں بکنگ اور خرید و فروخت سے قبل سوک سینٹر ٹھنڈی سڑک پر واقع سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ریجنل آفس سے معلومات حاصل کر لیں بصورت دیگر ادارہ کسی بھی قسم کی بکنگ یا لین دین میں ثالث کا کردار ادا نہیں کریگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں