نئے ایس ایس پی بھی حیدرآباد میں امن وامان کنٹرول کرنے میں ناکام
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) نئے ایس ایس پی بھی حیدرآباد میں امن امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام، ایک ہفتے دو درجن سے زائد جرائم کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے سے محروم، موٹر-سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں بھی اضافہ، شہری غیر محفوظ بن گئے، ایس ایس پی حیدرآباد نے 11 اہلکاروں کو برطرف کردیا، پولیس میں موجود کالی بھیڑیوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، ترجمان ایس ایس پی، تفصیلات کے مطابق نئے ایس ایس پی بھی حیدرآباد میں امن امان کی صورتحال کنٹرول کرنے ناکام ہوگئے ہیں، ایس ایس پی ساجد امیر سدزوئی کی تعیناتی کے ساتھ شھر بھر میں جرائم کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے اور منظم جرائم کے وارداتوں کے باعث شھری خوفزدہ ہوگئے ہیں، گذشتہ ایک ہفتے میں دو درجن سے زائد چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں سینکڑوں شھری لاکھوں روپے سمیت دیگر چیزوں سے محروم ہوگئے ہیں، گذشتہ دن تھانہ ٹنڈو یوسف کی حد میں پاک کولا فئکٹری کے قریب نجی فرنچائز کے سیلز مین شکیل پٹھان سے مسلح نقاب پوش 5 لاکھ سے زائد کی رقم چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بھٹائی ننگر کی حدود سے گلستان سجاد کے قریب نجی فرنچائز کے سیلز مین سے موبائل فون اور رقم چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ پبن کے حدود واڈہا وا?ر کے قریب ایک شھری سے ون ٹو فائیو موٹرسائیکل چھین لی گئی، مارکیٹ تھانے کے حدود سے کالی موری کے رہائشی وقار قریشی کی گھر کے باہر کھڑی موٹر-سائیکل چور لیکر فرار ہوگئے، حیدرآباد میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہریوں سمیت تاجر برادری میں بھی عدم تحفظ پایا جا رہا جبکہ ایس ایس پی حیدرآباد جرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھاتے نہیں دکھائی دے رہے، دوسری جانب ایس ایس پی حیدرآباد کے ترجمان نے پریس رلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی نے پولیس میں موجود پولیس اہلکاروں کی غیر قانونی کاموں میں ملوث ہونے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سروس سے برطرف کرنے کا حکم جاری کردیا، ترجمان کے مطابق پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف شہریوں کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد کو متعدد شکایات موصول ہورہی تھی جس پر ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے انکوائری کروائی گئی، جس کے بعد 3 اسسٹنٹ سب انسپیکٹر، 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 7 کانسٹیبل کو نوکری سے برطرف کردیا گیا جبکہ 2 ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل کو مختلف قسم کی سزائیں دی گئی ہیں، برطرف ہونے والے اہلکاروں میں اے ایس آئی محمد عارف، اسد نواز خاصخیلی، الھ بچایو، ہیڈ کانسٹیبل انتظار حسین، فضل الرحمن جبکہ کانسٹیبل انور خشک، ارشاد علی، محمد ہارون، زاھد بشیر، الھ ڈنو، راحیل بیگ شامل ہیں، واضح رہے کہ تین قبل بھی ایس ایس پی حیدرآباد نے جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں 3 پولیس کانسٹیبلوں کو برطرف کیا تھا۔