میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی حکومت نے جموں و کشمیر میںمعمول کے کرتب دکھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے‘ محبوبہ مفتی

مودی حکومت نے جموں و کشمیر میںمعمول کے کرتب دکھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے‘ محبوبہ مفتی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے مقامی انتظامیہ کو لوگوں کو درپیش مشکلات کم کرنے کے بجائے محض ’’بیان بازی اور پروپیگنڈا مشینری ‘‘ تک محدود قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت نے علاقے میں’’سب اچھا ہے‘‘کا ڈرامہ رچانے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ایک کے بعد دوسرے وزیر کے دوروںکے بعد سرینگر میں ایئر شو جیسے پروپیگنڈا ہتھکنڈوں کا مقصدیہ دکھانا ہے کہ جموںوکشمیر میں سب اچھا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر میں اپنے معمول کے کرتب دکھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں