میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلمان بچے کو پٹوانے والی ٹیچر ہٹ دھرمی پر اتر آئی

مسلمان بچے کو پٹوانے والی ٹیچر ہٹ دھرمی پر اتر آئی

جرات ڈیسک
پیر, ۲۸ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارتی ضلع مظفر نگر کے اسکول میں مسلمان بچے کو کلاس کے دیگر طالب علموں سے پٹوانے والی استانی نے اپنی حرکت کا دفاع کرتے ہوئے شرمندہ ہونے سے انکار کردیا۔ دو روز قبل بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر کے مقامی اسکول میں ٹیچر کی جانب سے معصوم بچے کو دیگر طلبہ سے پٹوانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کلاس میں موجود ٹیچر نے ایک بچے کو اپنے سامنے کھڑا کیا ہوا ہے اور دیگر طالب علموں کو بلا کر وہ بچے کو تھپڑ لگواتی ہیں۔ اسکول ٹیچر ترپتا تیاگی کے مطابق مجھ سے غلطی ہوئی ہے مگر میں شرمندہ نہیں ہوں۔ گاؤں کے لوگ میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو سزا دینا معمول کی بات ہے جو بچے کام نہیں کرتے چاہے وہ مسلمان ہوں یا پھر ہندو انہیں سزا بھی دی جاتی ہے اور ان کے ساتھ ڈانٹ ڈپٹ بھی کی جاتی ہے۔ اسکول ٹیچر نے اپنے عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو بالکل اسی طرح قابو کیا جاتا ہے میں نے جو کام کیا ہے اس پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے، بچے کے والد کی طرف سے بھی ہمیں اسے سزا دینے کا کہا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں