میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

جرات ڈیسک
پیر, ۲۸ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور، اٹک، سوات، دیربالا، مالاکنڈ،  شبقدر، ایبٹ آباد اور مردان و گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 184 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں