میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ مدرسہ میں گھٹن زدہ ماحول،لوگ قید خانہ محسوس کرنے لگے

سندھ مدرسہ میں گھٹن زدہ ماحول،لوگ قید خانہ محسوس کرنے لگے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

(رپورٹ :عمران ذاکر)ڈاکٹر محمد علی شیخ کی وجہ سے سندھ مدرستہ الاسلام یورنیورسٹی میں اساتذہ اورطلبہ انتہائی گھٹن زدہ ماحول میں سانس لے رہے،اور اپنے آپ کو قید خانے میںتصور کررہے ہیں۔وہاں کوئی بھی وی سی کے خلاف بات کرنا تو درکناراشارے میں بھی بات کرتے ہوئے خوفزدہ ہے، کیونکہ وی سی نے یونیورسٹی میںہر جگہ جاسوس تعینات کر رکھے ہیں۔اگر کوئی صحیح بات بھی کرتا ہے توجاسوس اپنی مرضی کی داستان نمک مرچ لگا کر انہیں سناتے ہیں اور وہ بغیر وضاحت سنے انہیں نوکری سے ہی نکال دیتے ہیں۔یورنیورسٹی میں مشہور ہے کہ شیخ صاحب کسی کو بھی اس طرح سے نوکری سے نکال دیتے ہیں جیسے یہ ان کی جاگیر ہو اور کوئی بھی جاگیردار کے خلاف بات نہیں کر سکتا۔وہ لوگوں کو کسی طرح کی رعایت دینے کے قائل نہیں ہیں۔اساتذہ کو بے عزت کرنے کو فخر سمجھتے ہیں اورکسی کو بھی نوکری سے نکال دینا ان کا محبوب مشغلہ ہے۔غریب طلبہ کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جاتی، جبکہ امیروں کے آگے بچھ جاتے ہیں۔حال ہی میں مٹھی تھر پارکرکا ایک غریب طالبعلم اپنے گھر کے انتہائی نامساعد حالات کے باوجوداپنی والدہ کے زیور بیچ کرتعلیم حاصل کرنے کے شوق میںیورنیورسٹی آیا اورکمپیوٹرسائنس ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لیا۔کچھ عرصے کے بعد اس کے پاس فیس ادا کرنے کے لیے رقم نہ رہی۔اس طالبعلم نے وی سی سے ملاقات کی اور ان سے فیس معافی کی پہلے زبانی اورپھر تحریری درخواست دی اپنی گھریلو مجبوریاں بتائیں،لیکن وی سی ایک ظالم وڈیرے کے روپ میں بیٹھے رہے اور اس کی فریاد اوردرخواستیں ردی کی ٹوکری میں ڈال دیں۔بچے نے درخواست فیس معافی اورنرمی کے لیے دی تھی ،مگر سفاکی دیکھئے کہ بچے کی فیس معاف نہیںکی گئی اور اس کے بے حد اصرار پر بھی کان نہیں دھرے گئے تو اس طالبعلم نے جو روشن مستقبل کے سپنے سجائے قائد اعظم کی اس مادر علمی میںبڑا آدمی بننے آیا تھا،انتہائی مایوسی میں خود کشی کر کے ابدی نیندسو گیااور اس ظالم ادارے،ظالم انتظامیہ سے جان چھڑا کراپنے رب کے پاس چلا گیا۔ایک طرف وی سی کے ٹھاٹھ باٹھ۔تعلیم عام کرنے کے بڑے بڑے بھاشن۔اداکاروں اور گلوکاروں کے لیے لاکھوں روپے کے ڈنر۔دوسری طرف غریب مستحق طلبہ کے حقوق پر ڈاکا کی یہ ظالمانہ واردات یونیورسٹی کے عام مناظر بن گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں