میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کشمیر کی خصوصی حیثیت ،مودی حکومت کو7  روز میں جواب داخل کرانے کا حکم

کشمیر کی خصوصی حیثیت ،مودی حکومت کو7 روز میں جواب داخل کرانے کا حکم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر بھارتی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔ بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ بھارتی حکومت کو 7 روز میں جواب جمع کرانا ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پانچ رکنی بنچ اکتوبر میں اس کیس کی سماعت کرے گا۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وادی میں جاری پابندیوں کے خلاف دس کے قریب درخواستیں عائد کی گئی تھیں۔ادھر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی بھی مودی کی زبان بولنے لگے ہیں۔ کانگریس رہنما نے کشمیر کو بھارت کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے پاکستان پر مداخلت کے الزامات بھی لگا دیئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں