فیس بک پر نفرت آمیز موادپر مبنی اکاؤنٹس بند
منتظم
پیر, ۲۸ اگست ۲۰۱۷
شیئر کریں
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر فراڈ، جعلی اور توہین آمیز اکائونٹس کا سلسلہ شروع 10 لاکھ سے زائد اکائونٹس اب تک بندکردیے گئے ہیں، جعلی اور توہین آمیز اکائونٹس بند شکایات پر کیے جارہے ہیں، اس حوالے سے فیس بک کے چیف سیکورٹی آفیسر نے کہا کہ فیس بک پر روزانہ لاکھوں کروڑوں لوگوں کا آپس میں رابطہ ہوتا ہے سب کے لیے قوانین بنانا مشکل ہے، لیکن جتنا ہوسکا وہ کریں گے، اب تک 10 لاکھ سے زائد جعلی اور بوگس اکائونٹس کو بند کردیا گیا ہے۔