میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ ہم پر نہ ڈالا جائے، خواجہ آصف

افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ ہم پر نہ ڈالا جائے، خواجہ آصف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا نے کئی بار پاکستان کو استعمال کیا اور مصیبت ہمارے گلے میں ڈال کر چھوڑ چکا ہے، وہ افغانستان میں16سالہ ناکامیوں کا ملبہ ہم پر نہ ڈالے پاکستان نے دہشتگردوں کا صفایا کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارافغانستان میں نیٹو افواج کے سربراہ کے پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہونے کے بیان پر ردعمل میں کیا ،وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے افغان مہاجرین کی 30سے35سال خدمت کی اب یہ صلہ ہمیں مل رہا ہے، اگر امریکا کو پاکستان پر یقین نہیں تو افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجنے کا بندوبست کردے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغانستان سرحد پر باڈر لگانے میں امریکا ہماری مدد کر یں، کیونکہ افغانستان کا اب بھی 40 فیصد حصہ طالبان کے زیر اثر ہے اور افغانستان نے 650 کلو میٹر تک سرحد پر کوئی چیک پوسٹ نہیں بنائی جس کی وجہ سے پاکستان پر90فیصد سے زاہد حملے افغانستان سے بھی ہوتے ہیں، پاکستان نے اپنے علاقوں سے دہشتگردی کا مکمل صفایا کر دیا ہے اور قیام امن کے لیے پاکستان کے 2 لاکھ فوجی کام کر رہے ہیں امریکا کو چاہئے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل تلاش کریں۔ خواجہ اصف نے کہا کہ 70 سال سے پاکستان امریکہ کا بااعتماد ساتھی رہا ہے، ہم نے اتحادی بن کر بہت نقصانات اٹھائے ہیں ہم سب بھی امریکا سے تعلقات برقرار رکھ کر غلط فہمیاں دور کرنا چاہتے ہیں اور افغانستان کا امن واپس لانا ہے، کیونکہ یہ ہماری بھی ضرورت ہے، اس لیے ہم امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں