میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپشن ثابت ہونے پر جیل جانے کو تیار ہوں، شوکت خانم فنڈز کی انکوائری کرائی جائے، عمران خان

کرپشن ثابت ہونے پر جیل جانے کو تیار ہوں، شوکت خانم فنڈز کی انکوائری کرائی جائے، عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 120کا ضمنی الیکشن فیصلہ کریگا کہ کون مجرم کے ساتھ کھڑا ہے اور کون آئین اور قانون کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان تحریک انصاف آخری گیند تک مقابلہ کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عمران خان نے کہاکہ ہم نے این اے 120کے ضمنی الیکشن کی تیاری کرلی ہے، کارکن عوام کو بتائیں کہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے تو آپ کرپٹ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاناما کیس کے دوران عدالت میں مسلسل جھوٹ بولاجبکہ عدالت نے انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے ایک سال کا عرصہ دیا، لیکن انہوں نے عدالت میں ہر سماعت کے دوران جعلسازی کی، انہوں نے کہا کہ وہ نادان لوگ ہیں جو نوازشریف کا پروپیگنڈا قبول کریںگے، نوازشریف اگرعدالتوں کا فیصلہ نہیں مانتے تو پھر ایک عام آدمی کیسے عدالت کا فیصلے مانے گا، نوازشریف کی عدلیہ کے خلاف تقریر اداروں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، ہم اس موقع پر سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ علاوہ ازیں مقامی ہوٹل میں میں شوکت خانم ٹرسٹ کے زیراہتمام شوکت خانم سوشل رسپانسبیلٹی ایوارڈ شو کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ حکومت تحقیقات کرائے اگر شوکت خانم کے فنڈز میں گھپلا ہوا تو مجھے جیل بھجوا دیں،عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے والے فلاحی ادارے پر بے بنیاد الزام تراشی نہ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں