کراچی میں جماعت اسلامی کے 20مقامات پر احتجاجی کیمپ
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی زیر قیادت،ملک میں بڑھتی مہنگائی، آئی ایم ایف اور وفاقی حکومت کے ظالمانہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز،پیٹرول،گیس وبجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے اور ظالمانہ سلیب سسٹم اور آئی پی پیز سے کیے گئے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف اسلام آباد مری روڑ پر جاری احتجاجی دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لیے ہفتہ کو کراچی میں مختلف اضلاع کے تحت 20مقامات پر احتجاجی کیمپ لگائے گئے۔شہر میں پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی، سعود آبا د چورنگی ملیر، فرنیر موڑ، لانڈھی نمبر 6،شمع شاپنگ مال شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹائون 5 نمبر، پٹھان کالونی، شیر شاہ، کورنگی نمبر 4، کورنگی نمبر2، اللہ والا ٹاؤن کورنگی،شیر پاؤ کالونی، رفاع عام سوسائٹی ، گلستان ِ جوہر ، اسکیم 33 سمیت دیگر مقامات پر احتجاجی کیمپ لگائے گئے۔ جس پر بڑی اسکرین ایس ایم ڈی اسکرین پر اسلام آباد دھرنے کی کارروائی براہ ِ راست دکھائی گئی ، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ ، سیکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی نے حسن اسکوائر اور طارق روڈ پر دیئے جانے والے کیمپوں کا دورہ کیا اور شرکاء سے خطاب کیا ان کے ہمراہ سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔