میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ

مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی حکومت کی جانب سے مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 30 جولائی بروز منگل طلب کیا ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں عدالتی فیصلے کے خلاف قرارداد منظور کرائی جائے گی ، ایوان میں پارلیمان کی بالادستی اور خود مختاری سے متعلق بھی بحث کرائی جائے گی، قومی اسمبلی اجلاس میں اہم قانون سازی کا بھی امکان ہے، اس مقصد کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شیڈول سے ایک ہفتہ قبل طلب کیا گیا ہے۔مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کمیشن کے ارکان کو فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے متعلق بریفنگ دی، اس دوران مؤقف اپنایا گیا کہ ہماری نظر میں تحریک انصاف کوئی جماعت ہی نہیں، پی ٹی آئی کا پارٹی ڈھحانچہ موجود نہیں ہے، سپریم کورٹ رہنمائی کرے کس اتھارٹی کے تحت پارٹی ٹکٹوں اور حلف ناموں کو مانا جائے؟۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں