میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرینجز کا دوبارہ استعمال ملک میں ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی کا سب سے بڑا سبب قرار

سرینجز کا دوبارہ استعمال ملک میں ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی کا سب سے بڑا سبب قرار

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۸ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی سی اور ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا سبب سرینجز کا دوبارہ استعمال ہے۔ ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ آلودہ خون کی منتقلی بھی ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کا بڑا سبب ہے، ہیپاٹائٹس بی اور سی آلودہ خون سے پھیلنے والی بیماریاں ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی سی اور ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا سبب سرینجز کا دوبارہ استعمال ہے، پاکستان میں سالانہ ڈیڑھ ارب سے زائد انجکشن لگائے جاتے ہیں، پاکستان میں اوسطاً ہر شخص کو6 سے زائد انجیکشن سالانہ لگائے جاتے ہیں، پاکستان میں تمام آبادی کو ٹیسٹ اور ٹریٹ کرکے ہیپاٹائٹس سی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹر سعد خالد نیاز کے مطابق خون کا عطیہ دینے سے ہیپاٹائٹس بی اور سی کا ٹیسٹ مفت ہو جاتا ہے، ہیپاٹائٹس اے اور ای آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماریاں ہیں۔ علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں