میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 79 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ، 3 گرفتار

کراچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 79 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ، 3 گرفتار

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۸ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہر قائد میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 79 مشتبہ افراد سے چیکنگ کے دوران پوچھ گچھ کی ، 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پی پی آئی کے مطابق سی ٹی ڈی (کانٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، بھاری نفری نے خدا کی بستی، ناردرن بائی پاس، بند مراد اور سرجانی ٹاون میں مشتبہ افراد کے خلاف کاررائی کی۔ آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 79 مشتبہ افراد سے چیکنگ کے دوران پوچھ گچھ کی گئی، 2 مشتبہ افراد کو مزید تفیش کیلئے تھانہ سرجانی ٹاون کے حوالے کر دیا، آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی جس پر اسے قانونی کارروائی کیلئے سی ٹی ڈی تھانے منتقل کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں