میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ ،کابینہ کے ناموں پر مشاورت شروع

سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ ،کابینہ کے ناموں پر مشاورت شروع

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ صابر علی) سندھ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے بعد نگراں وزیراعلی اور کابینہ کے ناموں پر مشاورت شروع کردی گئی ہے اور اس امر کا امکان ہے کہ محرم الحرام کے بعد نگراں وزیراعلی اور کابینہ کے اراکین کے ناموں کو حتمی شکل دے دی جائے گی اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ کی چھٹی کے بعد سندھ اسمبلی میں فرینڈلی اپوزیشن کے لئے نگراں وزیراعلی اور کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دینا آسان ہوگیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ تھوڑے بہت اختلاف کے بعد حکومت اور اپوزیشن جلد نگراں وزیراعلی اور کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دے دیں گے تاہم نگراں حکومت کا جو تصور ہے کہ وہ غیرجانبدار اور غیرسیاسی لوگوں پر مشتمل ہو جو انتہائی مشکل نظر آتا ہے اس لئے کہ سیاسی لوگ یعنی وزیراعلی سندھ اور اپوزیشن لیڈر خود سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوئے غیرسیاسی یا غیرجانبدار لوگوں کا انتخاب کیسے کرسکیں گے نگراں وزیراعلی کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سابق بیوروکریٹ شعیب صدیقی کانام پیش کیا جا رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت سندھ ایم کیو ایم پاکستان کی اس تجویز کو مانتی ہے یا نہیں جو کے مشکل نظر آتاہے جبکہ اس بات کی توقع ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کسی اور نام پر متفق ہوں نگراں حکومت غیرسیاسی اور غیرجانبدار لوگوں کے انتخاب کے لئے ٹیکنوکریٹ کا انتخاب ہونا چاہئے بصورت دیگر سابق بیوروکریٹ یا کسی سیاسی جماعت کے سفارشی لوگوں کو نگراں حکومت کا حصہ بنانا حکومت اور اپوزیشن کے اپنے فائدے کے لئے ہی ہوسکتا ہے سابق بیوروکریٹ بھی ساری زندگی حخومت کے ماتحت ہی کام کرتا ہے وہ نگراں حکومت میں آ کر بھی سابقہ حکومت کے احکامات ہی مانے گا حکومت سندھ اور اپوزیشن کے لئے نگراں حکومت کا انتخاب ایک آزمائش سے کم نہیں ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے نگراں حکومت بناتے ہیں یا نہیں صحیح معنوں میں غیرجانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کے لئے غیرجانبدار اور اہل افراد کا انتخاب کرتے ہیںحکومت اور آئندہ دس پندرہ روز کی اپوزیشن کی دلچسپی صرف اپنے من پسند لوگوں کو نگراں حکومت میں لانے کی دکھائی دیتی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ نگراں حکومت دو یا تین ماہ بعد صرف الیکشن کرانے کے لئے آئے گی یا لمبے عرصے تک چلے گی اور آنے والی نگراں حکومت کیا واقعتا غیرجانبدارانہ اور منصفانہ الیکشن کروا پائے گی یا دھاندلی کا داغ لے کر رخصت ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں