میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جبری سیلز ٹیکس 'جماعت اسلامی کا تاجروں کے ہمراہ آج مظاہروں کا اعلان

جبری سیلز ٹیکس 'جماعت اسلامی کا تاجروں کے ہمراہ آج مظاہروں کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کے بلوں میں جبری و ناجائز طور پر 6ہزار روپے کا سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف تاجروں کے ہمراہ احتجاج تحریک کے آغاز کا اعلان کردیا ہے اور جمعرات 28جولائی کو کراچی بھر میں 50مارکیٹوں اور کاروباری مراکز میں مظاہرے کیے جائیں گے ، علاوہ ازیں پوری تاجر برادری ، ریٹیلرز اور عوام ایک زبردست احتجاجی مارچ اور کنونشن کریں گے ، طویل دھرنا اور ہڑتال کا آپشن بھی استعمال کیا جائے گا ، جن کی تفصیلات کا اعلان تاجر نمائندوں سے مشاورت کے بعد بہت جلد کیا جائے گا ، تاجر ٹیکس دینے کے لیے تیار ہیں لیکن بجلی کے بلوں میں یہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں اس لیے بجلی کے بل بھی ادا نہیں کیے جائیں گے ، کراچی کے تاجر جائز اور قانونی ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن جب تک ناجائز ٹیکس لگے گا تاجر بجلی کا بل بھی ادا نہیں کریں گے۔اگر کے الیکٹرک نے بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر اضافی چارجز لگائے تو ہم کے الیکٹرک کا بھی گھیراؤ کریں گے۔تاجروں کی تمام تنظیموں و اتحاد اور چیمبر آفا کامرس حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن جبری ٹیکس وصولی ہرگز تسلیم نہیں کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو جماعت اسلامی کے تحت کے الیکٹرک ہیڈ آفس گذری پر احتجاجی کیمپ میں تاجروں کے نمائندوں اور رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کیمپ میں شہر بھر کی تاجر تنظیموں و مارکیٹ ایسوسی ایشنزکے رہنما اور نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔احتجاجی کیمپ سے آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کراچی کے صدر محمود حامد، آل کراچی تاجر اتحاد کے چئیرمین عتیق میر،لائٹ ہاوس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے رہنما حکیم شاہ، آرام باغ مارکیٹ کے رہنما دلشاد بخاری، بولٹن مارکیٹ کے صدر محمد شریف، صدر کو آپریٹیو مارکیٹ کے رہنما اسلم خان،کراچی اسپورٹس مارکیٹ کے صدر سلیم ملک ،آرام باغ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد آصف، سعید آباد ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر، اورنگی ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر عبد اللہ بٹرا،لیاقت آباد ٹریڈرز الائنس کے رہنما بابر خان بنگش، حیدری مارکیٹ کے سید اختر شاہ ، اسمال ٹریڈرز کے نائب صدر نوید احمد ،تاجر رہنما حفیظ شیخ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں