میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج مسترد ، مسلم لیگ (ن)کا تحریک چلانے کااعلان

آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج مسترد ، مسلم لیگ (ن)کا تحریک چلانے کااعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ مظفرآباد 25 جولائی کا الیکشن 2018 کے الیکشن کا ٹریلر ہے ،ووٹ زیادہ ہمارے اورسیٹیں پی ٹی آئی کی حیران کن ہے ،مظفرآباد رزلٹ چوری اور ہمارے لوگوں کی وفاداریاں تبدل کرنے پر دباؤ ڈالا گیا ،مظفرآباد اداروں کے لوگ پیسوں کے عوض ٹکٹ فروخت کرنے لگ جائیں تو نتائج کیا برآمد ہونگے ؟، پاکستان ، آزاد کشمیر اور بیرون ملک تحریک چلائینگے ۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے رہنمائوں شاہد خاقان عباسی ، راجہ فاروق حیدر خان ،احسن اقبال اور مصدق ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شاہد خاقان عباسی نے کہاہک 25 جولائی کو آزادکشمیر میں جمہوریت ہاری ہے ہم دنیا کو کیا بتائیں گے ؟ایک جماعت کو 32 فیصد ووٹ ملتے ہیں اور سیٹیں کتنی ہیں ایک جماعت کو 25 فیصد ووٹ ملتے ہیں اور نشستوں کی تعداد کیا ہے سب نظر آرہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کے کارکن اور اس کے ووٹرز کو ثابت قدمی پر سلام پیش کرتے ہیں ،مسلم لیگ (ن )کی مہم جتنی بھرپور چلی میڈیا گواہ ہے رزلٹ اس مہم کی عکاسی نہیں کرتا ۔ انہوںنے کہاکہ ادارے حکومتی پارٹی کے ٹکٹ بانٹنے اور اس کو جتوانے میں ادارے ملوث ہیں ،جب اداروں کے لوگ امیدواران کا انٹرویو کریں جب وہ بندے توڑیں یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن میں اخلاقی اور جمہوری اقدار کو تباہ کیا گیا اس میں وزیراعظم پاکستان اور وزرا ء ملوث ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ راجہ فاروق حیدر خان نے 5 سال مثالی حکومت کی ،ہماری اخلاقی روایات سماجی اقدار کو بری طرح متاثر کیا گیا ۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آزادکشمیر میں ڈمی وزیراعظم لاکر اس کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف کوئی اقدام نا کشمیر کے عوام کو قبول ہے نا ہمیں ، انہوںنے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں جو باتیں ہوئیں اس کے بعد سامنے آنے والی باتیں ایک دوسرے کی کڑی ہیں ،جو کچھ مسلم لیگ ن نے 5 سالوں میں حاصل کیا اس پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری ہے ،اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں یہ کشمیر کے حقوق پر ڈاکہ ہے ۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ پاکستانی قوم سے ایک سوال ہے حکومت ہمارے لیے حق خودارادیت کی بات کرتی ہے ہمیں حق راے دہی سے محروم کررہی ہے ،عمران خان نے آزادکشمیر کے آئین قانون اور تشخص کی دھجیاں بکھیریں ،الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں آزادکشمیر ،پاکستان اور بیرون
ملک اس کے خلاف تحریک چلائیں گے ۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر پیسہ چلا قانون نافذ کرنے والے ادارے بعض سنگین معاملات میں ملوث رہے ۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور قوانین کے خلاف جنگل سے بیلٹ پیپرز مل رہے ہیں یہ صاف شفاف الیکشن ہے ؟ ،عمران خان نے آزادکشمیر کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم کسی صورت چپ نہیں بیٹھیں گے ہم انہیں بتائیں گے کہ کیسے تحریک چلائی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں