میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا کے پھیلاؤ کے نام پر سول اسپتال کی اوپی ڈیز بند ،مریض رُل گئے

کورونا کے پھیلاؤ کے نام پر سول اسپتال کی اوپی ڈیز بند ،مریض رُل گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے سبب سندھ حکومت نے سخت پابندیاں نافذ کی ہیں وہیں محکمہ صحت نے مریضوں کے علاج اور ویکسی نیشن میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سول اسپتال کراچی کی او پی ڈیز بند کرنے کا انوکھا فیصلہ کرڈالا، او پی ڈی بنداور آپریشن ملتوی ہونے سے غریب مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشانی میں مبتلا ‘ نجی اسپتالوں کی چاندی ہوگئی، تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی طبی ایمرجنسی نے جہاں زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے وہیںسول اسپتال کراچی کے ایم ایس ڈاکٹر نور محمد سومرو کے دستخط سے26جولائی 2021کو جاری ہونیوالے لیٹر نمبر MS/CHK/2021-6511میں صوبے کے سب سے بڑے تدریسی اسپتال کے آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹس(او پی ڈیز)کے بندہونے کے احکامات جاری کئے ہیں جس میں آئی او پی ڈی، ای این ٹی، سرجیکل، آرتھو پیڈک ، اسکن اور ڈینٹل اوپی ڈی کو بند کرنا شامل ہے ، سول اسپتال کراچی میں یومیہ ہزاروں افراد علاج کیلئے آتے ہیں جہاں علاج سے قبل آنیوالے تمام مریضوں کو کورونا کی ویکسین لگائی جارہی ہے تھی ، اسپتال آنیوالے مریضوں کے مطابق تمام اسپتالوں میں کورونا ویکسین صبح سے لیکر شام گئے تک لگائی جارہی ہے لیکن سول اسپتال میں ویکسین سینٹر کی ٹائمنگ 2بجے تھی اور اس پر بھی یہ سینٹر ایک بجے تک بند کردیا جاتا ہے، اب او پی ڈیز کو بند کرنے کے فیصلے سے ہزاروں افراد ویکسین لگوانے سے محروم رہیں گے، دوسری جانب سول اسپتال کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے انوکھے فیصلے سے غریب مریضوں کو لوٹنے کیلئے نجی اسپتالوں کی چاندی ہوگئی ہے، ضروری علاج کی غرض سے آنیوالے مریض او پی ڈی بند ہونے کی صورت میں نجی اسپتالوں کا رخ کریں گے اور نجی اسپتالوں کی جانب سے سرکاری اسپتال بند ہونے کی صورت میں مریضوں سے دگنا فیس وصول کی جائے گی۔ اسپتال آنیوالے مریضوں کا کہنا ہے کہ کورونا کی وباء میں بجائے علاج میں آسانی کے سول اسپتال انتظامیہ نے غریب مریضوں کی زندگی مشکل بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، وزیراعلیٰ سندھ و دیگر متعلقہ حکام اس صورتحال کا نوٹس لیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں