میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان قندھار کی حدود میں داخل،رات کا کرفیو نافذ

طالبان قندھار کی حدود میں داخل،رات کا کرفیو نافذ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

افغانستان میں طالبان شدید لڑائی کے بعد قندھار میں داخل ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان شدید مزاحمت کے بعد قندھار شہر کی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ،حکومت کی جانب سے قندھار میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ،ٹیلی فون سروس بھی مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔افغان حکومت کی جانب سے قندھار جیل میں قید طالبان کو ہنگامی طور پر کسی دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز گورنر قندھار نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کابل میں موجود کچھ افراد نے قندھار پر طالبان کے قبضے کی راہ ہموار کی اور ان افراد کی ایک ٹیلی فون کال پر 10 سے 12 چوکیاں خالی کر دی گئیں۔ جس پر طالبان نے بغیر کسی مزاحمت کے قبضہ کر لیا۔انہوںنے کہاکہ کہ سیاسی طور پر طالبان قندھار شہر پر قابض ہو چکے ہیں تاہم ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی اور کابل میں بیٹھے جن افراد نے طالبان کا ساتھ دیا ہے جلد ان کے نام منظر عام پر لاؤں گا۔دوسری جانب تخار کے دارالحکومت طلوقان پر بھی قبضے کے لیے شدید لڑائی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ افغان حکومت نے صوبہ پروان کا ضلع شیخ علی اور بامیان کا ضلع کمہرد کو طالبان سے چھڑانے اور 280 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی فوج کی جانب سے تین بلیک ہاک ہیلی کاپٹر افغان فورسز کے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔دریں اثناافغان طالبان کے امیر مولوی ہبت اللہ اخونزادہ نے واضح کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک اخلاف استعمال کر نے کی اجازت نہیں دینگے ،دنیا ہمارے داخلی امور میں کسی قسم کی دخل انداز ی نہ کریں،بیرونی افواج کی اکثریت چلی گئی ہیں باقی انخلا کی حالت میں ہے، کافی اضلاع اور وسیع علاقوں میں مکمل امن و امان برقرار ہے،مذاکرات اور سیاسی عمل کے پیشرفت کی خاطر سیاسی دفتر کھولا ہے، مضبوط مذاکراتی ٹیم کو منتخب کرکے بات چیت کے ذریعے تنازعہ کے حل کیلئے پرعزم ہیں،بدقسمتی سے مخالف فریق تاحال وقت کو ضائع کررہا ہے، آئیں غیرملکیوں پر تکیہ کرنے کی بجائے اپنے مسائل کو خود ہی حل کریں ،افغانستان سب کا مشترکہ گھر ہے،کسی کو بھی مستقبل کے بارے میں پریشان نہیں ہونا چاہیے ، قبضے میں لیے والا اسلحہ، فوجی گاڑیاں، سازوسامان، سرکاری عمارتیں، قومی اثاثہ جات اور بیت المال سے منسلک تمام چیزیں قوم کی امانت ہے،کسی کو اس کی تباہی، ملک سے باہر لے جانے، ضائع کرنے اور رہنماؤں کی اجازت کے بغیر استعمال کرنے کا حق نہیں ۔اتوار کو افعان طالبان کے امیر المومنین شیخ الحدیث مولوی ہبت ا اللہ اخوندزادہ نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں آپ تمام حضرات کو عید الاضحی کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتاہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں