میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات ،کے فور اراضی کی خریداری اور گجر نالہ بحالی منصوبہ نظر انداز

محکمہ بلدیات ،کے فور اراضی کی خریداری اور گجر نالہ بحالی منصوبہ نظر انداز

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے کراچی کی سیوریج، سڑکوں کی تعمیر اور پانی فراہمی کی اسکیموں کے لئے اربوں روپے کے فنڈز مختص، کے فور کی زمین، گجر نالے کی بحالی کے لئے رقم مختص نہ ہو سکی۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے لئے پانی فراہمی کے بڑے منصوبے کے فور کے لئے زمین خریدنے کی اسکیم سال 2017 میں شروع کی گئی اور 5 ارب روپے کی لاگت سے زمین خرید نی ہے اسکیم پر 75 فیصد کام مکمل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ کے فور کے لئے 10 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں۔ گجر نالے کی بحالی کی اسکیم بھی سال 2017 میں شروع کی گئی ایک ارب 10 کروڑ روپے کی اسکیم کے لئے آئندہ مالی سال میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی گجر نالے کی بحالی پر 63 فیصد کام کیا گیا ہے اور یہ اسکیم سال 2026 میں مکمل ہوگی۔ گریٹر کراچی سیوریج پلان کی اسکیم کے لئے 3 ارب 18 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اور یہ منصوبہ سال 2026 میں مکمل ہوگا۔ حب پمپنگ اسٹیشن کی اپریگیڈیشن کی اسکیم سال 2020 میں شروع ہوئی اور آئندہ مالی سال کے دوران اسکیم کے لئے 6 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسکیم پر 44 فیصد کام ہوا ہے اور آئندہ مالی سال تک 55 فیصد کام مکمل ہوگا۔ کراچی کی سب سے قدیم ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن کے لئے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپرومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) فیز ون کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے عالمی بینک کے تعاون سے یہ منصوبہ 2 ارب 90 کروڑ کی لاگت کا ہے۔ لیاری ایکسپریس وے کے ساتھ پائپ لائن بچھانے کے لئے 56 کروڑ مختص کئے گئے ہیں اور آئندہ مالی سال میں یہ اسکیم مکمل ہوگی۔ کراچی کے ضلع جنوبی میں یوسی ایک سے یوسی 19 تک سیوریج کی بحالی۔ پیور بلاک بچھانے۔ اسٹریٹ لائٹ لگانے کے لیے 91 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ کلفٹن میں ڈالمن مال سے چائنہ پورٹ تک سمندری دیوار کی تعمیر کے لئے 71 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص ہوئے کیں۔ کراچی کے ضلع عربی میں پانی کی 4 اسکیموں کے لئے 36 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ شیر شاہ میں واٹر سپلائی اور ڈرینیج لائن کے لئے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص ہوئے ہیں۔ ماڑی پور میں پانی کی لائن بچانے کے لئے 15 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ ضلع کورنگی کی مہران ٹاؤن۔ بلال کالونی۔ ناتھا خان کالونی۔ بھٹائی کالونی۔ قیوم آباد میں مختلف اسکیموں کے لئے 37 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مرتضیٰ چورنگی سے لانڈھی قبرستان تک سڑک کی تعمیر کے لئے 30 کروڑ مختص ہوئے ہیں۔ کراچی کے ضلع سینٹرل میں سڑکوں۔ واٹر سپلائی۔ سیوریج۔ فوٹ پاتھ کی تعمیر کے لئے 38 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں۔ کریم آباد انڈر پاس میں دو لین کی تعمیر کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ضلع کیماڑی میں کارپیٹ روڈ۔ پیور بلاک کی تعمیر کے لئے 74 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں