میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گریڈ 17 کے اسٹنٹ کنڑولر نگراں ناظم امتحانات تعینات

گریڈ 17 کے اسٹنٹ کنڑولر نگراں ناظم امتحانات تعینات

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

میٹرک بورڈ کراچی میں اندھیر نگری چوپٹ راج بیک وقت چار عہدوں پر تعینات جس میں نگراں سیکریٹری بورڈ اور نگراں چیئرمین محمد علی شائق نے گریڈ 18کے دو سینئر افسران کو نظر انداز کرکے گریڈ 17 کے اسسٹنٹ کنٹرولر کو نگراں ناظم اتحانات تعینات کردیا ہے افسران میں شدید بے چینی کی لہر کے ساتھ ساتھ بورڈ کی ساکھ بھی مجروح ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی میں سینئر افسران کی موجودگی کے باوجود جونیئر افسران کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیے جانے سے بورڈ کی کارکردگی شدید متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ صوبائی محکمہ بورڈز اینڈ جامعات کی جانب سے امتحانی نتائج غیر تسلی بخش ہونے پر گریڈ 18کے چار افسران کی معطلی کے بعد بورڈ میں بحران کی سی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ پہلے گریڈ 18کے افسر محمد عمران طارق اور حبیب اللہ سہاگ کو معطل کیا گیا جس کے بعد بورڈ کے ایماندار شخص خالد احسان کو قائم مقام ناظم امتحانات کو بھی معطل کیے جانے سے افسران قلت پیدا کردی گئی۔ واضح رہے کہ سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر نوید گجر ادائیگی حج کے لیے حجاز مقدسہ گئے ہوئے ہیں۔ چیئرمین شرف علی شاہ نے گریڈ 18 کی خاتون ریسرچ افسر حورمظہر اور اسسٹنٹ سیکیریٹری سید عمیر کی موجودگی کے باوجود بورڈ میں انسپکٹر انسٹیٹیوٹ محمد علی شائق کو نگراں سیکریٹری کا چارج دیدیا۔ محمد علی شائق جو کہ مبینہ طور پر بورڈ کے کرپٹ ترین شخص ہیں جن کے لبوں سے مغلظات جاری رہتی ہیںانکے رویے سے بورڈ ملازمین کو شکایتیں بھی ہیں چیئرمین بورڈ شرف علی شاہ کی بیرون ملک روانگی پر چیئرمین کا چارج بھی محمد علی شائق کو دیدیا گیا ہے جس نے خالد احسان کی معطلی کے بعد محمد علی شائق نے بورڈ میں گریڈ 18کے دو افسران پروفیسر حور مظہر اور سید عمیر کی موجودگی کے باوجود گریڈ 17 کے اسسٹنٹ کنٹرولر کو ناظم امتحانات کا چارج دے دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں