میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹی20 ورلڈ کپ، کھلاڑیوں میں کوآرڈینیشن کا فقدان تھاوہاب ریاض کی رپورٹ میں انکشاف

ٹی20 ورلڈ کپ، کھلاڑیوں میں کوآرڈینیشن کا فقدان تھاوہاب ریاض کی رپورٹ میں انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق سینئر منیجر وہاب ریاض نے رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو جمع کروادی جس میں کھلاڑیوں کے درمیان کوآرڈینیشن کے فقدان کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ وہاب ریاض نے رپورٹ میں ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات بتائیں۔ انہوں نے اپنی تفصیلی رپورٹ ڈائریکٹر عثمان واہلہ کو جمع کروائی جس میں منیجر منصور رانا کی بھی رپورٹ ساتھ شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی ٹیم نے مہارت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلی، کھلاڑیوں کو اپنی مہارت کے مطابق کھیلنا چاہیے تھا۔ اس میں مزید بتایا گیا کہ کھلاڑیوں میں کوآرڈینیشن اور پلان پر عمل درآمد کا فقدان نظر آیا۔ کھلاڑیوں کو ایک کوآرڈینیشن اور جذبے کے ساتھ کھیلنا چاہیے تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے ارادے کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض نے مستقبل میں کرکٹ کی بہتری سے متعلق تجاویز بھی دیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کے کیمپ زیادہ سے زیادہ لگنے چاہیے تھے ۔ کرکٹرز کے زیادہ سے زیادہ ٹورز کا اہتمام ہونا چاہیے ۔وہاب ریاض کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک ساتھ زیادہ حصہ لینا ہوگا۔ اسکلز اور فٹنس کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں