میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک باز نہیں آئی تو دما دم مست قلندر ہوگا، تحریک انصاف

کے الیکٹرک باز نہیں آئی تو دما دم مست قلندر ہوگا، تحریک انصاف

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہے، کے الیکٹرک باز نہیں آئی تو دما دم مست قلندر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے کراچی میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کہا کہ کے الیکٹرک نے وعدوں پر عمل نہ کیا تو احتجاج وسیع کریں گے، شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہے۔خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے روشنیوں کے شہر کو تاریکیوں میں دھکیل دیا ہے، کے الیکٹرک اووربلنگ کے معاملات کو لگام دے ، کیالیکٹرک ایسٹ انڈیا کمپنی کا کردار ادا کررہی ہے۔پی ٹی ا?ئی رہنما نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو کے ای کی من مانیوں پر نہیں چھوڑیں گے، فرنس ا?ئل سے متعلق تیل کمپنیوں کی وضاحت ا?چکی ہے، کے ای جھوٹ بولنے کی بجائیعوام کو گرمی میں سہولت مہیا کرے۔ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ میں موجود شہریوں پر پانی بجلی کا عذاب برداشت نہیں کریں گے، سابقہ حکومتی ادوار میں سیاسی بھرتیوں نے کے الیکٹرک کو بھی تباہ کیا، گورنر سندھ سے کے الیکٹرک حکام کی ملاقات اور احتجاج کے اچھے نتائج ملیں گے۔خرم شیر زمان نے خبردار کیا کہ کے الیکٹرک باز نہیں ا?ئی تو دما دم مست قلندر ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں