پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے ٹیکسوں کی بھرمار
شیئر کریں
حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے ٹیکسز کی بھرمار کردی اور پیٹرولیم لیوی کی انتہائی حد 30 روپے مقرر کردی۔تفصیلات کے مطابق حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے ٹیکسز کی بھرمار کردی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول،ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی انتہائی حد 30روپے مقرر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول پر زیادہ سے زیادہ 30 روپے فی لیٹرپیٹرولیم لیوی کی وصولی کی جارہی ہے جبکہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر زیادہ سے زیادہ 30روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کی وصولی کی جارہی ہے اور سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر6روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کی وصولی اور سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد مقرر کی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد مقرر کی گئی اور 3روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کی وصولی کی جارہی ہے۔